بھارتی مایہ نازگیند باز ایشون بھی پاکستانی بولنگ اٹیک کے معترف نکلے

Jun 30, 2023 | 14:18:PM
Indian bowler, Ashwin, Pakistani bowling attack, recognized, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پاکستانیوں نے ہر فیلڈ میں اپنا سکا منوایا ہے اور ان کی صلاحیتوں کی پوری دنیا بھی معترف ہے ۔

کرکٹ کی دنیا میں پاکستا ن نے ہر دور میں بہترین کھلاڑی پیدا کیے ہیں ، جن کی تعریف حریف کھلاڑی بھی کرتے نظر آتے ہیں، پاکستان کرکٹ کا تیز بولنگ اٹیک ہمیشہ سے خاصہ رہا ہے اور یہی صلاحیت ایک بار پھر سے نوجوان کھلاڑیوں پر مبنی ٹیم میں نظر آ رہی ہے، جس کی تعریف بھارت سے تعلق رکھنے والے نمبر ون ٹیسٹ بولر روی چندرن ایشون نے بھی کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:قرض معاہدے کی خبریں ،آئی ایم ایف نے حکومت کو بڑا جھٹکا دے دیا

بھارتی بولر روی چندرن ایشون کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ چند میچز غیر معمولی رہے ہیں،ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اور بلاک بسٹر میچ ہو گا،روی چندرن ایشون کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس ایک کوالٹی پیس اٹیک ہے،واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔