ایک بجے کی ہیڈ لائنز

Jul 30, 2023 | 13:23:PM
ایک بجے کی ہیڈ لائنز
کیپشن: ایک بجے کی ہیڈ لائنز
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

1۔بارشوں کے بعد دریاؤں میں سیلابی صورتحال،گڈو بیراج کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب،دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ،خیر پور میں کچے کا علاقہ ڈوب گیا۔درجنوں دیہات میں لوگ پھنس گئے،70 سے زائد علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع، دریائے راوی ہیڈ بلوکی کےمقام پرپانی کی سطح میں بھی مزید اضافہ،دریائے ستلج میں پاکپتن کے مقام پر 72 ہزار کیوسک پانی کاریلہ،نچلے درجے کا سیلاب۔ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔


2۔بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ،پنجرہ پل کا عارضی راستہ بہہ جانے کے باعث قومی شاہراہ بدستور بند، تحصیل گنداخا میں قبہ اور مٹھڑی نہر میں شگاف سے درجنوں دیہات زیرآب آگئے۔ جھل مگسی میں سیلاب سے متاثرہ سے مکینوں کو ریسکیو نہیں کیا جاسکا۔

3۔چین کے نائب وزیراعظم آج تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ ہی لیفینگ سی پیک کی 10سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان یکم اگست تک ہوگا،نائب چینی وزیراعظم نے سی پیک اور پاک چین اقتصادی تعلقات میں اہم کردار اداکیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے دورے کو دونوں ممالک کے درمیان اعلی ٰسطح کے رابطوں کی اہم کڑی قرار دیا۔
4۔سندھ اسمبلی میں نگران سیٹ اپ کے بارے میں قانون سازی کا فیصلہ۔صوبائی اسمبلی کا اجلاس 2 اگست کو ہوگا،آئندہ ہفتے اجلاس میں اہم قوانین منظور کروائے جائیں گے، نگران صوبائی کابینہ کے متعلق قانون سازی کی جائے گی،نو منتخب خاتون اپوزیشن لیڈر کا 2 اگست پہلا دن ہوگا ، اجلاس میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی شرکت کا امکان
5۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا سول سیکرٹریٹ لاہور کا دورہ ،محسن نقوی نے مختلف شعبوں میں جاری تعمیراتی کاموں کاجائزہ لیا،وزیراعلیٰ کی تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت
6۔کراچی کورنگی پی این ٹی کالونی میں کارخانے کی چھت گئی، حادثے میں11افراد زخمی،،جناح اسپتال منتقل، حادثہ کارخانے میں مبینہ گیس لیکیج کے باعث پیش آیا۔
کوٹ مٹھن میں فاضل پور کے قریب ٹریفک حادثہ،،، تیز رفتاری کے باعث زائرین کی بس اُلٹ گئی ، 5افراد جاں بحق،40 شدید زخمی،زائرین کی بس سخی سرور سے جیکب آباد سندھ جا رہی تھی، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور اور فاضل پور منتقل کردیا گیا۔
7۔کیابھارت نے پاکستانی طیارہ مار گرایا؟امریکا نے بھارت کادعویٰ جھوٹاقراردے دیا۔امریکی میگزین فارن پالیسی نے مودی کے جھوٹ کابھانڈاپھوڑدیا،امریکی دفاعی عہدیداروں نے امریکی میگزین فارن پالیسی کو بتایا،،پاکستان کاکوئی ایف 16طیارہ لاپتہ نہیں ہوا،امریکی تصدیق کے بعد ایک بار پھر بھارت کے جھوٹ کاپردہ چاک ہوگیا۔

دیگر کیٹیگریز: مقبول ترین
ٹیگز: