لاڑکانہ: ایک ہی دن سالگرہ منانے والا خاندان گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل 

Jul 30, 2023 | 13:11:PM
 لاڑکانہ میں ایک ایسا خاندان بھی ہے جن کی پیدائش ایک ہی دن یعنی یکم اگست کو ہوئی ہے۔ 9 افراد پر مشتمل اس خاندان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالخالق مغیری) لاڑکانہ میں ایک ایسا خاندان بھی ہے جن کی پیدائش ایک ہی دن یعنی یکم اگست کو ہوئی ہے۔ 9 افراد پر مشتمل اس خاندان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے۔

لاڑکانہ کے رہائشی امیر علی منگی جو پیشے سے ایک سکول ٹیچر ہے جن کی پیدائش 1 اگست کی ہے مزے کی بات جس کی شادی بھی 1 اگست کو ہی ہوئی جبکہ اس سے بھی دلچسپ بات امید علی منگی کے گھر یکے بعد دیگر سات بچے پیدا ہوئے جن بچوں کی بھی پیدائش بھی 1 اگست کو ہوئی امیر علی منگی کو اولاد میں تین بیٹیاں اور چار بیٹے ہیں جن میں دو بیٹیاں اور دو بیٹے جوڑوے پیدا ہوئے وہ بھی 1 اگست کو پیدا ہوئے یہ بھی ایک الگ ریکارڈ ہے۔

امیر علی منگی کو اپنے 9 خاندان سمیت ایک ہی دن یعنی 1 اگست کی پیدائش پر سال 2019 ع کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا اس سے پہلے یہ ریکارڈ امریکی شہری کے پاس تھا جو وہ ایک ہی دن میں پیدا ہونے والے پانچ افراد پر مشتمل تھے۔

امیر علی منگی اپنے 9 خاندان سمیت ایک ہی دن یعنی 1 اگست کی پیدائش پر بہت خوش ہیں وہ اپنے 9 خاندان سمیت یکم اگست کی پیدائش پر ہر سال 1 اگست کو ہو ہی سالگرہ کا کیک بھی کاٹتے ہیں جس سے نہ صرف وہ بلکہ ان کی پوری فیملی اس ہی دن یعنی 1 اگست کو یاد بھی کرتے ہیں اور خوشیاں بھی مناتے ہیں۔