جس گھر بھی جاتی ہوں ان ورکروں کو اٹھا لیا جاتا ہے ، عثمان ڈار کی والدہ پولیس کیخلاف پھٹ پڑیں

Jan 30, 2024 | 17:44:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی والدہ اور قومی اسمبلی کے حلقے  این اے 71 سے پی ٹی آئی کی امیدوار  ریحانہ امتیاز ڈار  نے آر او کو پولیس کے غیر مناسب رویے کی درخواست دے دی ۔ 

تفصیلات کے مطابق آر او آفس سیالکوٹ کو درخواست دینے کے بعد ریحانہ ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمپین جاری رکھنے میں مجھے مشکلات کا سامنا ہے ، جس گھر بھی کمپین کے لئے میں جاتی ہوں ان ورکروں کو بعد میں اٹھا لیا جاتا ہے ریحانہ ڈار کا الزام،ورکروں کے دروازے توڑنا اور شیشے توڑنے کا سلسلہ 15 دن سے جاری ہے، 50 کے قریب ہمارے ورکر اٹھا لے گئے ہیں ،جن کے بچے اٹھائے جاتے ہیں وہ مائیں میرے گھر آ کر روتی ہیں ،کیا یہ الیکشن ہو رہا ہے میں آر او سے پوچھتی ہوں ، آپ نے الیکشن کا اعلان کیوں کیا ۔

ریحانہ ڈار کا مزید کہنا تھا کہ اگر آزاد شہری کو حق ہی حاصل نہیں ہے کہ وہ الیکشن لڑ سکے اور  کمپین  کرے ، ایسے الیکشن کی بجائے ویسے کرسی پر بیٹھا دیتے تو ہمیں منظور تھا، یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : سائفر کیس میں سزا ،ریحام خان شاہ محمود قریشی کے حق میں بول پڑیں