کورونا ویکسین لانے کیلئےپاک فضائیہ کا طیارہ کل چین جائیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کورونا ویکسین کی پاکستان منتقلی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ، ویکسین پاکستان لانے کے لئے پی آئی اے کی جگہ ایئر فورس کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق چین نے پاکستان کو 5 لاکھ ویکسین مفت دینے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد بیجنگ سے ویکسین پاکستان لانے کے لئے انتظامات مکمل ہو گئے ہیں، کورونا ویکسین لانے کا پلان تبدیل کر لیا گیا ہے، ویکسین پاکستان لانے کیلئے پی آئی اے کی جگہ ائیر فورس کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین یکم فروری بروز پیر کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، پہلی کھیپ میں کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں آئیں گی، پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین پاکستان لائے گا، پاک فضائیہ کا آئی ایل 78 طیارہ ویکسین لانے کیلئے چین جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ 31 فروری کو چین روانہ ہو گا، خصوصی طیارہ بیجنگ سے کورونا ویکسین اسلام آباد لائے گا، چین کیلئے پاک فضائی کا طیارہ نور خان ایئربیس سے روانہ ہو گا، چین سے کورونا ویکسین خصوصی کنٹینر میں پاکستان لائی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹینر، کولڈ باکسز، ڈرائی آئس ای پی آئی، این ڈی ایم اے فراہم کرے گی، کورونا ویکسین ای پی آئی کے مرکزی کولڈ سٹور میں زخیرہ ہو گی، ای پی آئی سے کورونا ویکسین صوبوں کو روانہ کی جائے گی۔
ادھر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہسب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے آئندہ ہفتے سے کورونا وائرس کی وبا کے سدباب کیلئے ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان بھی کررکھا ہے۔اپنے ٹویٹر بیان میں اسد عمر نے مزید کہا کہ ملک میں سینکڑوں ویکسینیشن مراکز کوویڈ ویکسین لگائیں گے۔پاکستان میں متعدد ویکسینیشن سینٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔