بھارتی خاتون نے حکومت سے  تاج محل اور لال قلعہ مانگ لیا

Dec 30, 2021 | 14:09:PM
خاتون دعوی ، لال قلعہ
کیپشن: تاج محل اور لال قلعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں ایک خاتون نے تاج محل پر ملکیت کا دعوی کرتے ہوئے حکومت سے تاج محل واپس مانگ لیا۔
 یہ بھی پڑھیں:اردن کی پارلیمنٹ میدان جنگ میں تبدیل۔۔
 تفصیلات کے مطابق 68 سالہ بھارتی خاتون سلطانہ بیگم نے مغل سلطنت کی وارث ہونے کا دعوی کیا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ تاج محل ہماری ملکیت ہے اس لئے ہمیں واپس کیا جائے ۔ان کا کہناتھا کہ ان کے شوہر مرزا محمد بدر بخت آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے ہیں۔شاہی خاندان سے تعلق کا ثبوت پیش کرنے کے لیے سلطانہ بیگم نے شادی کا سرٹیفیکیٹ بھی پیش کیا ۔سلطانہ بیگم نے دہلی کی ہائی کورٹ میں لال قلعے کی ملکیت حاصل کرنے کیلئے دعوی بھی دائر کررکھا ہے ۔


سلطانہ بیگم کلکتہ شہر کے مضافاتی علاقے میں دو کمروں کے مکان میں رہتی ہیں۔ ان کے شوہر 1980 میں وفات پا گئے تھے جس کے بعد سے وہ بمشکل سرکاری پینشن پر گزارہ کر رہی ہیں۔


سلطانہ بیگم نے کہا کہ امید ہے کہ حکومت مجھے یقیناً انصاف فراہم کرے گی۔ جب کوئی چیز کسی اور کی ملکیت ہو تو اسے واپس دینی چاہیے۔‘
یہ بھی پڑھیں:2دوستوں کا پیار ایسا کمال ہو گیا۔۔ویڈیو نےدنیا بھر میں دھوم مچا دی