بھارت پاکستان سے جنگ نہیں جیت سکتا،بھارتی دفاعی ماہر کا اعتراف

Dec 30, 2020 | 14:50:PM
بھارت پاکستان سے جنگ نہیں جیت سکتا،بھارتی دفاعی ماہر کا اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارتی دفاعی  ایکسپرٹ این سی استھانہ نے حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی نئی کتاب میں لکھا ہے کہ ہندوستان  پاکستان یا چین میں سے کسی سے بھی جنگ جیتنے کی طاقت اور صلاحیت نہیں رکھتا۔

 بھارتی پولیس کے سابق افسر  اور  دفاعی ایکسپرٹ این سی استھانہ نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ایٹمی پاکستان کی شکست کے خواب دیکھنا غیر حقیقت پسندانہ ہیں،  بھارتی سیاستدان عوام کوجنگ کی طرف اکسا رہے ہیں، انتخابات جیتنے کیلئے پاکستان  کیخلاف ہرزہ سرائی کرنا بھارتی سیاستدانوں کا شیوہ بن چکا ہے۔غربت سے سب سے زیادہ متاثر ہندوستان  5 سال میں اسلحہ کی درآمد پر 14 ارب ڈالر خرچ  کرچکا ہے  ۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی وادی گلوان میں سرحدی جھڑپوں کے دوران چین سے دھلائی کی شرمندگی چھپانے کیلئے کچھ عرصے سے پاکستان کے خلاف کارروائی کی گیدڑ بھبھکیاں دے رہے ہیں جس پر ان کے اپنے دفاعی ماہرین بھارتی فوج کی جنگی صلاحیت کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہیں۔

دوسری جانب پاکستان مسلسل اپنا دفاع بہتر بنانے میں مصروف ہے، چین کے تعاون سے تیار کردہ 14 ڈبل سیٹ طیاروں نے پاک فضائیہ کی دفاعی صلاحیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ پاک فضائیہ کے بلاک 3 طیارے بھارت کے حال ہی میں فرانس سے خرید ے گئے رافیل طیاروں سے بھی بہتر ہیں۔ دوسری جانب پاک بحریہ کی ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی فائرنگ کا بھی کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔جس نے دشمن کے سینوں  میں دھاک بٹھا دی ہے۔