امریکا کو خوش کرنے سے اجتناب کیا جائے، وزیراعظم اور وزیر مملکت خارجہ کی اہم گفتگو لیک

Apr 30, 2023 | 21:10:PM
امریکا کو خوش کرنے سے اجتناب کیا جائے، وزیراعظم اور وزیر مملکت خارجہ کی اہم گفتگو لیک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان میں  سیاسی عدم استحکام جیسی صورتحال چل رہی ہے جس میں  گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی متعدد آڈیو ویڈیو لیک ہوئی ہیں البتہ اب کی بار اہم حکومتی عہدیداران کی گفتگو لیک ہو گئی ہے اور لیک کسی اور نے نہیں بلکہ امریکی انٹیلی جنس نے کی ہے ۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرمملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر اور ایک معاون کی امریکا سے تعلقات اور خارجہ پالیسی سے متعلق اہم امور پر گفتگو کا ریکارڈ لیک کیا گیا ہے ، غیر ملکی خبر رساں ادارے واشنگٹن پوسٹ کے مطابق  امریکی صدر جوبائیڈن کو گلوبل چیلنج کے حوالے سے دستاویز ات فراہم کی گئی ہیں جس کا مقصد مختلف ممالک کی امریکا سے متعلق خارجہ پالیسی سےآگاہی فراہم کرنا تھا۔ 

ان دستاویزات میں خاص طور پر پاکستان کا ذکر کیا گیا ہے اور بتایا گیا کہ پاکستانی وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے وزیراعظم شہباز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ  یوکرین اور روس جنگ کی قرار داد کی حمایت سے پاکستان کے روس سے تجارت اور توانائی کے سمجھوتے خطرے میں پڑ سکتے ہیں اور قرارداد کی حمایت پاکستان کی پوزیشن میں تبدیلی کا تاثر دے گی، لیک دستاویزات کے مطابق حنا ربانی کھر نےکہا کہ پاکستان کو مغرب (امریکا)کو خوش کرنے سے گریز کرنا چاہیے، پاکستان کی امریکا سے اسٹریٹجک پارٹنرشپ قائم رکھنے کی خواہش چین سے اصل اسٹریٹجک پارٹنرشپ کےمکمل فوائد کوقربان  کر دےگی۔