جنرل باجوہ کی توسیع کے بدلے پنجاب اور وفاقی حکومت کی پیشکش کی گئی: خواجہ آصف

Sep 29, 2023 | 12:28:PM
 جنرل باجوہ کی توسیع کے بدلے پنجاب اور وفاقی حکومت کی پیشکش کی گئی: خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ جنرل باجوہ کی توسیع کے بدلے پنجاب اور وفاقی حکومت کی پیشکش کی گئی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف  کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ کی توسیع کی حمایت کرنے کی کوئی منطقی توجیہہ پیش نہیں کرسکتا، پارٹی قیادت نے محسوس کیا اس وقت آرمی چیف کی توسیع کے فیصلے کے ساتھ جانا چاہیے،سابق وزیر دفاع نے کہا کہ ’ جنرل باجوہ کی توسیع کے فیصلے کے ریٹرن فیور میں مجھے آفر ہوئی۔

 خواجہ آصف  کا کہنا تھا کہ  جس ماہ ووٹنگ ہوئی اس سے کچھ ٹائم پہلے کی بات ہے،آپ نے فیصلہ کرلیا ہے کوئی ابہام نہیں ہے، میں نے کہا کوئی ابہام نہیں، اُنہوں نے کہا کہ تحریری طور پر آپ کیا چاہتے ہیں، جو اُنہوں نے حکومت کے حوالے سے کہا کہ جون میں پنجاب کی حکومت لے لیں، دو تین ماہ بعد جون آنے والا تھا، دسمبر تک وفاقی حکومت لے لیں، میں نے اُن سے کہا کہ میرے لیڈر نے ہدایت دی ہیں کہ کوئی ریٹرن فیور نہیں، ہمارے لیڈر نے اسی شرط پر مانا کہ ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں، جن سے میری ملاقات ہوئی اُنہوں نے ایک الفاظ استعمال کئے کہ ہم نے اسے بہت برداشت کرلیا‘۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈرائیونگ  لائسنس بنوانے والوں کیلئے  بڑی خوشخبری