ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا سری لنکا کے لیے 168 رنز کا ہدف

Oct 29, 2022 | 15:58:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا سری لنکا کے لیے 168 رنز کا ہدف
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ٹویٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دے دیا۔

سڈنی میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا مگر ابتداء میں نیوزی لینڈ کا آغاز نہایت مایوس کن رہا۔

اس کا ٹاپ آرڈر لڑکھڑا گیا اور دونوں اوپنر صرف ایک ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ ون ڈاؤن پر آنے والے کپتان کین ولیم سن بھی صرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس طرح نیوزی لینڈ کے صرف 15 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بقیہ میچز کی اضافی ٹکٹس جاری

تاہم اس کے بعد مڈل آرڈر گلین فلپس نے اپنی ٹیم کی گرتی بیٹنگ کو سنبھالا۔ انہوں نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی اور 64 گیندوں پر 104 رنز بنائے جن میں 4 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا۔

واضح رہے کہ گروپ 1 میں نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے اور سری لنکا 2 پوائنٹس کیساتھ 5 ویں نمبر پر ہے۔