الیکشن کمیشن کے ترجمان ہارون شنواری عہدے سےفارغ

Nov 29, 2022 | 21:48:PM
الیکشن کمیشن, ترجمان, ہارون شنواری, عہدے, فارغ, عمران خان
کیپشن: الیکشن کمیشن کے ترجمان ہارون شنواری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الیکشن کمیشن کے ترجمان ہارون شنواری کو عہدے سےفارغ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہارون شنواری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے 26 نومبر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بیان پر متنازعہ ردعمل دیا تھا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے فوری احکامات جاری کئے اور الیکشن کمیشن کے ترجمان ہارون شنواری کو عہدے سے برطرف کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ونگ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے اسمبلیوں کی تحلیل پر ضمنی انتخاب کرانے کا بیان دیا جو الیکشن کمیشن کی منظوری کے بغیر دیا گیا تھا۔