وفاقی کابینہ نے سعودی عرب سے 4.2 ارب ڈالرز قرض کی منظوری دیدی

Nov 29, 2021 | 21:28:PM
کابینہ نے منظوری دیدی
کیپشن: کابینہ اجلاس کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے سعودی عرب سے 4.2 ارب ڈالرز قرض کی منظوری دیدی۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا فنڈز میں بڑی کرپشن سامنے آگئی!

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے تین ارب ڈالرز کا قرضہ 4 سے 3.8 فیصد شرح سود پر لیا گیا ۔ادھار کی رقم واپس نہ کرنے پر سعودی قوانین کا اطلاق ہوگا۔ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت رقم واپس لینے کا اختیار ادھار دینے والے ملک کے پاس ہوگا۔معاہدے کے تحت کسی تنازعے کے صورت میں ادھار دینے والے ملک کے قوانین کا اطلاق ہوگا ۔پاکستان آئی ایم ایف سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں کے معاہدوں کا پابند ہے۔ادھار کے زیادہ تر معاہدے کمرشل بنیادوں پر ہوتے ہیں۔ذرائع کےمطابق وزارت قانون اور اٹارنی جنرل نے سعودی معاہدے کی توثیق کی ہے۔وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق ملکی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا گیا 

یہ بھی پڑھیں:زرتاج گل اور امین اسلم میں لڑائی کا دعویٰ کرنیوالے ریاض فتیانہ کو لینے کے دینے پڑ گئے