دھند۔۔ موٹر ویز کے متعدد سیکشن بند،متبادل روٹ استعمال کرنے کی ہدایت

Nov 29, 2021 | 09:09:AM
موٹروے،دھند،پولیس،متبادل روٹ
کیپشن: دھند کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب اور خیبر پختونخوا  میں دھند کی شدت میں اضافے کے سبب سڑکوں پر آمدورفت متاثر ، موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک  ، موٹر وے ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدہ ۔۔حکو مت کا ہر ماہ پٹرولیم لیوی میں 4 روپے95پیسے بڑھانے کا اعلان

تفصیلات کےمطابق موٹر وے پولیس کے مطابق یہ اقدام موٹر وے استعمال کرنیوالوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے، دھند کی شدت میں کمی ہوتے ہی موٹر وے، ٹریفک کیلئے کھول دی جائے گی فی الحال شہری جی ٹی روڈ کو متبادل روٹ کے طور پر استعمال کریں ۔

موٹر وے ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔

موٹر وے حکام نے عوام کو دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں:گیس بحران ۔۔ اوگرا کی جانب سے قیمت 907 سے بڑھاکر 1484 یونٹ کرنے کی تیاریاں