لیگی رہنما رانا ثنا اللہ گرفتاری سے بچ گئے 

Nov 29, 2020 | 21:34:PM
لیگی رہنما رانا ثنا اللہ گرفتاری سے بچ گئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)پنجاب پولیس مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔
تفصیلات پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو کارکنان کی بڑی تعداد نے اس کی کوشش ناکام بنا دی۔پی ڈی ایم کے رہنما رانا ثنا اللہ کارکنان کی بڑی تعداد کے ہمراہ گھنٹہ گھر چوک سے روانہ ہو گئے ہیں،گھنٹہ گھر چوک سے روانہ ہوتے وقت انہوں نے واضح طور پر اعلان کیا کہ کل ہر قیمت پرجلسہ ہو گا، ہم لوگ گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں،رانا ثنا اللہ نے کہناتھا کہ اب وزیراعظم عمران خان کو گھر جانا ہو گا۔