جلسہ تو ہوگا،آصفہ بھٹو میری نمائندگی کریں گی:بلاول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملتان میں جیالوں کی گرفتاری پر بلاول بھٹو میدان میں آگئے۔30نومبر کو ہرصورت جلسے کا اعلان کرتے ہوئے آصفہ بھٹو کے میدان میں اترنے کی تصدیق بھی کردی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پنجاب میں ہونے والےپیپلزپارٹی کے یوم تاسیس سے بوکھلا اٹھی ہے۔حکومت نے ایک بار پھر حملہ کیا اور قاسم گیلانی سمیت ہمارے مختلف کارکنان کو گرفتار کرلیا، چاہے کچھ بھی ہوجائے ہم 30 نومبر کو پی ڈی ایم کی میزبانی کریں گے۔ آصفہ بھٹو زرداری میری نمائندگی کے لئے ملتان پہنچ رہی ہیں، جلسہ تو ہوکر رہے گا۔
پی ٹی آئی حکومت ملتان، پنجاب میں پی پی یوم تاسیس سے بوکھلا اٹھی ہے، حکومت نے ایک بار پھر حملہ کیا اور قاسم گیلانی سمیت ہمارے مختلف کارکنان کو گرفتار کرلیا، چاہے کچھ بھی ہو، ہم 30 نومبر کو PDM کی میزبانی کرینگے، آصفہ بھٹو زرداری میری نمائندگی کیلئے پہنچ رہی ہیں
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 28, 2020
جلسہ تو ہوکر رہے گا https://t.co/sRaTJ9Crgn
واضح رہے کہ پی ڈیم ایم کے ملتان میں جلسے کی میزبانی کے فرائض پیپلزپارٹی سرانجام دےگی۔جبکہ جلسہ سے مریم نواز، مولانا فضل الرحمن ،آصفہ بھٹو اور دیگر قائدین کریں گے۔پیپلز پارٹی نے حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر پلان بی اور سی بھی تیار کر لیا ہے۔