سونے کی قیمتیں گر گئیں،ڈالر کی اونچی اڑان، بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

May 29, 2023 | 18:45:PM
سونے کی قیمتیں گر گئیں،ڈالر کی اونچی اڑان، بلند ترین سطح پرپہنچ گیا
کیپشن: گولڈ، ڈالر،
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی سطح پر بھی قیمتیں گر گئیں،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے اضافے سے 311 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1700روپے کمی سے 234500روپے کی سطح پر آگئی،دس گرام سونے کی قیمت 1457روپے گھٹ کر 201046روپے کی سطح پر آگئی،ایک تولہ چاندی 50 روپے کمی سے 2850 روپے پر آگیا ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1ڈالر گھٹ کر 1944ڈالر کی سطح پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے 4 اہم رہنماﺅں نے پارٹی سے اظہار لاتعلقی کردیا
ادھر اوپن ایکسچینج میں ڈالر اونچی اڑان سے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 روپے مہنگا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 310 روپے سے بڑھ کر 311 روہے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 334روپے ،برطانوی پاو¿نڈ 384 روپے کی بلند سطح پر برقرار ہے،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 80 پیسے مہنگا ہوکر 85.80روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 50پیسے مہنگا ہوکر 83.80روہے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے اتحادی جماعت کی ہی اہم وکٹ گرا دی