ایئرپورٹس پر ایف آئی اے امیگریشن کا عملہ مشکلات کا شکار، 5 ایکڑ سے زائد زمین کا مطالبہ

May 29, 2023 | 14:41:PM
ایئرپورٹس پر ایف آئی اے امیگریشن کا عملہ مشکلات کا شکار، 5 ایکڑ سے زائد زمین کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ایف آئی اے امیگریشن کا عملہ شدید مشکلات کا شکار ہے جہاں بالخصوص خواتین اہلکاروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے ایف آئی اے امیگریشن کے عملے کا مؤقف ہے کہ افسران و اہلکار بلخصوص خواتین کو ڈیوٹی پر آنا جانا مشکل ہے، ایسے میں ایف آئی اے اہلکار 8 گھنٹے ڈیوٹی کرتے ہیں پبلک ٹرانسپورٹ سے ایئرپورٹس بروقت پہنچنا ممکن نہیں لہٰذا سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے رہائشیں بنانے کیلئے زمین الاٹ کی جائے۔

ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے اس مقصد کیلئے 5 ایکڑ سے زائد زمین کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر رہائشیں بنائی جاسکیں۔

ایف آئی اے حکام کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ رات کے اوقات میں اہلکاروں کیلئے سیکیورٹی رسک ہے۔ 

یہ بھی پڑھیے: ملک میں اسلامی بینکنگ کا نظام بہتر بنا رہے ہیں، اسحاق ڈار

اس مقصد کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 ایکڑ جبکہ کراچی ایئرپورٹ کیلئے 10 ایکڑ زمین کا مطالبہ کیا گیا ہے، اسی طرح لاہور میں 100 اور پشاور میں 53 ملازمین کیلئے 4 چار کنال زمین کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں 16 ملازمین کیلئے 4 جبکہ 38 ملازمین کیلئے ایک ایکڑ زمین کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ فیصل آباد میں 38 اور سیالکوٹ میں 71 ملازمین کیلئے 4 چار کنال زمین کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایئرپورٹس پر رہائشیں نہ ہونے کی وجہ سے ایف آئی اے حکام کو ڈیوٹی سرانجام دینے میں شدید مسائل کا سامنا ہے۔