آئی ایس آئی نے اسد طور پر مبینہ تشدد سے مکمل لاتعلقی ظاہر کی ہے، وزارت اطلاعات

May 29, 2021 | 23:28:PM
آئی ایس آئی نے اسد طور پر مبینہ تشدد سے مکمل لاتعلقی ظاہر کی ہے، وزارت اطلاعات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزارت اطلاعات نے صحافی و بلاگر اسد طور پر مبینہ تشدد کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) نے سینئرصحافی اسد طور پر مبینہ تشدد سے مکمل لاتعلقی ظاہر کی ہے۔
وزارت اطلاعات کے اعلامیے کے مطابق وزارت اطلاعات اور آئی ایس آئی کا اعلیٰ ترین سطح پر رابطہ ہوا ہے۔اعلامیے کے مطابق آئی ایس آئی نے اسد طور پر مبینہ تشدد سے مکمل لاتعلقی ظاہر کی ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق آئی ایس آئی سمجھتی ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کی شکلیں واضح ہیں، تفتیش آگے بڑھنی چاہیے۔اعلامیے کے مطابق ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لانی چاہیے، آئی ایس آئی اس سلسلے میں تفتیشی اداروں سے مکمل تعاون کرے گی۔
وزارت اطلاعات کے مطابق ہم اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس سے رابطے میں ہیں، امید ہے کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بغیر ثبوت اداروں پر الزامات کی روش ختم ہونی چاہیے۔
وزارت اطلاعات نے مزید کہا کہ منفی روایات ملکی اداروں کے خلاف سازش کا حصہ ہیں، جلد اصل کردار بے نقاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان کا نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی نیوکلیئر فیسلیٹی کا دورہ ۔۔جوہری صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار