کوئی بھی چیزٹرے میں رکھ کر نہیں ملتی، اپنا حق لڑ کر لینا پڑتا ہے ، مریم نواز

May 29, 2021 | 20:58:PM
کوئی بھی چیزٹرے میں رکھ کر نہیں ملتی، اپنا حق لڑ کر لینا پڑتا ہے ، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کاکہناہے کہ کوئی بھی چیزٹرے میں رکھ کر نہیں ملتی، آپ کو اپنا حق لڑ کر اور چھین کر لینا پڑتا ہے ۔
پی ڈی ایم  اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ پیپلز پارٹی شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کرتی ہے۔ پی ڈی ایم کی اپنی حکمت عملی ہے اور پارلیمنٹ کی اپنی حکمت عملی ہے۔ دونوں کو یکجا نہ کیا جائے ۔اپوزیشن لیڈر کے طور پر شہباز شریف اپنی ذمہ داریوں سے واقف ہیں ۔
نائب صدر ن لیگ کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم کامکمل طور پر آزادانہ کردار ہے ،پیپلز پارٹی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں اس لیے اب وہ میرا ہدف بھی نہیں ہے ،درخواست ہے کہ بار بار مجھے پیپلز پارٹی سے متعلق سوال میں نہ الجھایا جائے۔ 
ایک سوال ”ن لیگ میں مفاہمت کی سیاست ہو گی یا مزاحمت کی“ کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ اگر مزاحمت ہو گی تو ہی مفاہمت ہو گی۔ پاور ٹاکس ٹو پاور ۔پاور کمزور ی سے بات نہیں کرتی۔ جہاں کمزوری دکھائی دشمن حملہ آور ہو گا۔
مریم نواز نے کہاکہ کوئی بھی چیزٹرے میں رکھ کر نہیں ملتی، آپ کو اپنا حق لڑ کر اور چھین کر لینا پڑتا ہے ،ان کاکہناتھا کہ آج ملک میں میڈیا نمائندگان اور ججز پر حملے ہو رہے ہیں ،جب سچ بولنے اور سچ لکھنے پر سزا دی جائے تو دل دکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔۔فضل الرحمان، احتجاجی جلسوں کا اعلان