اپوزیشن کا متحد ہونا شہبازشریف کی اچھی خواہش، مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکتا : عبدالغفور حیدری

May 29, 2021 | 12:59:PM
اپوزیشن کا متحد ہونا شہبازشریف کی اچھی خواہش، مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکتا : عبدالغفور حیدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ ہم نے پیپلزپارٹی کے فیصلے کو تسلیم کیا اور یوسف رضاء گیلانی کو مکمل سپورٹ کیا۔اپوزیشن لیڈر کے وقت پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کو اعتماد میں لئے بغیر حکومت سے ووٹ حاصل کرلیا۔

پی ڈی ایم کے نائب صدر اور جےیوآئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیڑ مولانا عبد الغفور حیدری کا 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  جب ایک اتحاد بنتا ہے، اس اتحاد میں شامل تمام پارٹیوں پر فرض ہوتا ہے کہ وہ اتحاد کے فیصلوں کو تسلیم کرے۔ پی ڈی ایم نے ایک فیصلہ کیا چاہے خوشی سے یا پیپلزپارٹی کے اصرار پر کہ یوسف رضاء گیلانی کو وفاق سے سینیٹر منتخب کروایا جائے۔ہم نے پیپلزپارٹی کے فیصلے کو تسلیم کیا اور یوسف رضاء گیلانی کو مکمل سپورٹ کیا۔ جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کا اصرار تھا کہ یوسف رضاء گیلانی سینئر شخصیت ہے ہم نے چیئرمین سینٹ کیلئے بھی قبول کرلیا۔اپوزیشن لیڈر کے وقت پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کو اعتماد میں لئے بغیر حکومت سے ووٹ حاصل کرلیا۔

مولانا عبدالغفور حیدری  کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے فیصلوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ پیپلزپارٹی نے آج یہ خلاف ورزی کی، کل کوئی اور کرےگا۔اتحاد بنتے بھی ہے اور ٹوٹتے بھی، یہ اتحاد عمران خان کے خلاف چند نکات پر بنا ہے اگر ہم ان نکات کی بھی پاسداری نہ کریں  تو اس اتحاد کا فائدہ نہیں۔پیپلزپارٹی سے جو تنبیہ کی گئی ہے انہیں اسکی  وضاحت کرنی ہوگی۔

مولانا عبدالغفورحیدری  نے کہا کہ شہبازشریف تازہ تازہ جیل سے آئے ہیں  اور انکی خواہش ہے کہ اپوزیشن ملکر کام کرے جو اچھی خواہش ہے۔ہم اپوزیشن مین رہ کر اگر ایک دوسرے کہ فیصلوں کا احترام نہیں کریں گے تو ہم ساتھ نہیں چل سکے گے۔شہبازشریف کی خواہش اچھی ہوسکتی  مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکتا۔