چمگادڑ کی موجودگی۔۔طیارے کی ہنگامی لینڈنگ۔۔

May 29, 2021 | 11:57:AM
 چمگادڑ کی موجودگی۔۔طیارے کی ہنگامی لینڈنگ۔۔
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت کے مسافر طیارے میں چمگادڑ کی موجودگی کے باعث طیارے کو 30 منٹ کی پرواز کے بعد واپس دہلی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو دہلی ایئرپورٹ سے امریکا کے لئے روانہ ہونے والے جہاز کے پائلٹ نے 30 منٹ کی پرواز کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرول کو اطلاع دی کہ جہاز میں چمگادڑ موجود ہےجس کے بعد پائلٹ نے جہاز واپس ایئرپورٹ پر اتار لیا۔حکام کے مطابق جہاز کی لینڈنگ کے بعد وائلڈ لائف کے عملے کو طلب کیا گیا اور جہاز میں دوا کا اسپرے کرنے کے بعد چمگادڑ کو بزنس کلاس کے ایریا سے مری ہوئی حالت میں برآمد کرلیا گیا۔رپورٹس کے مطابق جہاز کے مسافروں کو اس پورے واقعے کے دوران دوسرے جہاز کے ذریعے روانہ کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیںبھارت میں قیامت برپا کرنیوالا وائرس پاکستان میں داخل