24 نیوز کی خبر پر ایکشن ، محکمہ وائلڈ لائف حرکت میں آ گیا

Mar 29, 2023 | 23:21:PM
24 نیوز کی خبر پر ایکشن ، محکمہ وائلڈ لائف حرکت میں آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) صحرائے تھر کا حسن کہلانے والے’مور  ‘موذی مرض میں مبتلا ہوکر مرنے کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیمیں  صحرائے تھر پہنچ گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا نیٹ ورک 24 نیوز نے صحرائے تھر کے حسین پرندوں کی تیزی سے ہوتی اموات پر خبر نشر کی تھی جس پر محکمہ وائڈ لائف نے ایکشن لیتے ہوئے وائلڈ لائف ٹیمیں تھرپارکر کے مختلف دیہاتوں میں پہنچ گئی  ہیں ۔ 

ڈپٹی کنزرویٹر وائلڈ لائف میر اعجاز ٹالپر کا کہنا ہے کہ ٹیموں نے بیمار موروں کا علاج کیا ہے ، دیہات میں مور مرغیوں کا پھینکا ہوا گوشت کھانے سے بیمار ہوتے ہیں، مور کی حفاظت کے لیے بھی قدم اٹھانے ہونگے, بیمار موروں کا علاج کیا جا رہا ہے.