مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی

Mar 29, 2023 | 11:11:AM
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی ،لاہور آٹا چکی ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا۔


ترجمان لاہور آٹا چکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم مہنگی ہونے کی وجہ سے آٹا مہنگا کرنا پڑا، آج سے چکی آٹے کا ریٹ 160 سے بڑھا کر 170 روپے فی کلوکردیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران چکی کے آٹے کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کا اضافہ ہوچکا ہے۔

دوسری جانب شہر  لاہور میں پھلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضا فے سے قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں میں عملدرآمد نہ ہو سکا۔بڑھتی مہنگائی کے باعث شہریوں کو شدید پریشان کا سامنا ہے۔پھل خریدنا غریب کیلئے خواب بن گیا۔ سوشل میڈیا کا بائیکاٹ سے بھی غریب کو سستا پھل دلانے میں ناکام رہا۔  سیب سرکاری قیمت 325 مارکیٹ میں 450روپے کلو میں فروخت ہو رے ہیں۔