پہلے تحریک عدم اعتماد۔پھر بزدار کا استعفا منظور۔وزیر اعظم نے حکمت عملی بتا دی

Mar 29, 2022 | 22:26:PM
 تحریک, عدم اعتماد, بزدار, استعفا ,منظور,وزیر اعظم
کیپشن: وزیر اعظم عمرا ن خان سے چودھری پرویز الٰہی ملاقات کر رہے ہیں۔(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کئے جانے کے دوسرے دن ہی چودھری پرویز الٰہی نے وزیر اعظم عمران خان سے پرائم منسٹر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری مونس الٰہی بھی موجود تھے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چودھری پرویز الٰہی کو سردار عثمان بزدا ر کا استعفا دکھایا اور کہا کہ پہلے تحریک عدم اعتماد سے نمٹ لیں پھر یہ استعفا گورنر پنجاب کو بھجوادیں گے اور گورنر اسی روز عثمان بزدار کا استعفا قبول کر لیں گے۔اس موقع پر تحریک عدم اعتماد اور دیگر سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ پیر کو بنی گالہ میں ہونیوالی ملاقات میں عمران خان نے پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا تھا۔اس ملاقات میں عثمان بزدار بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔مریم گروپ نہیں چاہتا تھا کہ سب کچھ 5سیٹوں والے کو مل جائے۔پرویز الٰہی