ہتھیار بنائیں گے’’ کر لو جو کرنا ہے‘‘ کم جونگ کا  بائیڈن کو پیغام

Mar 29, 2021 | 09:25:AM
شمالی کوریا کے سپریم لیڈر
کیپشن: کم جونگ ان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)شمالی کوریا کے سپریم لیڈر  کم جونگ ان نے امریکا کے صدر جوبائیڈن کو خبردار کیا ہے کہ ان کا ملک نہ صرف مزید جنگی ہتھیار بنائے گا بلکہ میزائل تجربات بھی جاری رکھے گا۔

عالمی نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ ان نے امریکی صدر جوبائیڈن کے اشتعال انگیزی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے میزائل تجربات کو جاری رکھنے اور مزید جنگی ہتھیار بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اگر امریکا نے دھمکی امیز لہجہ برقرار رکھا تو یہ عمل امریکا کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔ ہم اپنی فوجی استعداد میں اضافے کے سلسلے کو جاری رکھیں گے، ملک کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی بیلسٹک میزائل بنانے پر پابندی کے باوجود شمالی کوریا نے دو روز قبل ساحلی علاقے میں ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔ میزائلوں نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا تھا۔شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ جنوبی کوریا اور جاپان نے بھی میزائل تجربے پر تنقید کی تھی۔

‍یہ بھی پڑھیں:  ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دینگے،امریکا معاہدے سے باز رہے، ریٹائرڈ اسرائیلی فوجیوں کا امریکی صدر کو انتباہ