عیدالاضحیٰ نوع انسانی کیلئے قربانی کا درس دیتی ہے، پاک فوج

Jun 29, 2023 | 14:09:PM
 افواج پاکستان کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر قوم نے نام جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ امن، اتحاد، یگانگت اور نوع انسانی کیلئے قربانی کا درس دیتی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) افواج پاکستان کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر قوم نے نام جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ امن، اتحاد، یگانگت اور نوع انسانی کیلئے قربانی کا درس دیتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پیغام میں افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس کی جانب سے عوام کو عید کی مبارک باد دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ آج شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنےاور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدائے وطن ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  سنتِ ابراہیمیؑ کی پیروی میں قربانی کا سلسلہ جاری، قائم مقام صدر کا خصوصی پیغام

واضح رہے کہ عید پر جہاں سب اپنے پیاروں کے ساتھ خوشیاں بانٹ رہے ہیں، وہیں وطن کے محافظ اپنی عید قربان کرکے سرحدوں اور سنگلاخ پہاڑوں پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔