عید پر ہلکی بارش سے لاہور کا موسم خوشگوار

Jun 29, 2023 | 12:51:PM
محکمہ موسمیات نے  عید کے روز موسم خوشگوار  رہنے جبکہ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) محکمہ موسمیات نے  عید کے روز موسم خوشگوار  رہنے جبکہ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر لاہور کا  موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ شام کو تیز ہواؤں ، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  بڑی عید پر بڑا تحفہ، پٹرول 10روپے سستا

سب سےزیادہ بارش قرطبہ چوک میں7.5ملی میٹرریکارڈ کی گئی،  جیل روڈ6.5اورتاجپورہ میں بارش3ملی میٹرریکارڈکی گئی،   ہیڈآفس واسا1،لکشمی چوک3،اپرمال میں1ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ 

واضح رہے کہ مغرب سے آنے والی ہواؤں اور بادلوں نے آسمان اور فضاء کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔