ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت کا چوتھا دور، لیگی وفد کی پیپلز پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں

Jul 29, 2023 | 00:58:AM
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت کا چوتھا دور، لیگی وفد کی پیپلز پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت کا چوتھا دور، لیگی وفد کی پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے مشاورت کا عمل تیز  ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مابین مشاورت کا چوتھے دور میں لیگی وفد کی پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے مشاورت کا عمل تیز  ہو گیا، خواجہ آصف اور ایاز صادق نے پیپلز پارٹی لیڈران سے بھی ملاقات کی، پیپلز پارٹی کی طرف سے سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف، نوید قمر اور خورشید شاہ مشاورت کا حصہ بنے۔

یہ بھی پڑھیں:شبر زیدی کا پی ٹی آئی حکومت سے متعلق تہلکہ خیز بیان، نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ذرائع کا مزید کہنا  ہے کہ دونوں جماعتوں میں نگران وزیراعظم کیلئے  تین سے زائد نام سامنے لانے پر اتفاق ہو گیا، دونوں جماعتوں میں اتفاق رائے کے بعد نام دیگر جماعتوں اور قیادتوں کے سامنے رکھے جائیں گے، نگران وزیراعظم کے لیے موزوں سیاسی شخصیت کو ذمہ ساری سونپے جانے پر مشاورت جاری ہے۔