چودھری شجاعت حسین بڑی مشکل میں پھنس گئے

Jul 29, 2022 | 10:48:AM
چودھری شجاعت،مسلم لیگ ق، طارق بشیر چیمہ،پرویز الہی،انتخابات
کیپشن: طارق بشیر چیمہ کو فی الفور ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا گیا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لگ کی مرکزی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس 40 پارٹی ارکان کی درخواست پر مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں سینئر رہنما و رکن سینٹرل ورکنگ کمیٹی سینٹر کامل علی آغا کی زیر صدارت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر پنجاب کے حوالے سے تحریک انصاف کا بڑا بیان آگیا

اجلاس میں سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبران کی متفقہ منظوری کے بعد مرکزی صدر مسلم لیگ چودھری شجاعت اور مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کو فی الفور ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ کے آئین کے آرٹیکل 118/119 کے تحت مرکزی صدر اور مرکزی سیکرٹری جنرل کی نشستوں پر دس یوم کے اندر انتخابات کروانے کےلئے کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔

مسلم لیگ کے مرکزی الیکشن کمیشن کے چیئرمین سینئر ایڈووکیٹ جہانگیر اے جھوجھا جبکہ دیگر ارکان میں امتیاز رانجھا، خدیجہ عمر فاروقی، اشتیاق گوہر ایڈووکیٹ، چودھری عبدالرزاق کممبوہ ایڈووکیٹ مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

دونوں عہدوں پر دس دن تک انتخابات تک مرکزی صدر اور سیکرٹری جنرل کے اختیارات مرکزی چیئرمین الیکشن کمیشن جہانگیر اے جھو جھا ایڈووکیٹ کے سپرد کر دیئے گئے۔

مرکزی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی طرف سے سپیکر پنجاب اسمبلی کی نشست پر ہونے والے انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار سبطین خان کی حمایت کا بھی اعلان کر دیا گیا اور مسلم لیگ کے تمام ارکان پنجاب اسمبلی کو انہیں ووٹ دینے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔