حکومت کا موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ

Jul 29, 2021 | 21:35:PM
حکومت کا موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موڈرنا کورونا ویکسین لگانے کی پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ ،حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کیا ہے،این سی او سی نے موڈرناکورونا ویکسین پالیسی میں تبدیلی کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق 31 جولائی کے بعدموڈرنا ویکسین عام شہریوں کیلئے دستیاب ہو گی ،کورونا ویکسین عام شہریوں کیلئے ملک بھر میں دستیاب ہو گی ۔
ذرائع کامزید کہناہے کہ موڈرنا کمزور قوت مدافعت اوردائمی امراض کے شکار افراد کو لگائی جا رہی ہے ،پاکستان میں موڈرنا ویکسین بیرون ملک جانیوالے افراد کو لگائی جارہی ہے ۔موڈرنا کورونا ویکسین یورپ امریکا خلیج سمیت دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: چینی اور پاک فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں ،آرمی چیف جنرل باجوہ