اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہی بارش

Jul 29, 2021 | 09:35:AM
اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہی بارش
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد میں آج مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور خطۂ پوٹھوہار ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، اور لاہور میں آندھی اور تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  گوجرانوالہ،حافظ آباد ، اوکاڑہ، منڈی بہاؤا لدین ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،فیصل آباد ، سرگودھا، میانوالی، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال ،بہاولپوراور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران چندمقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔ صوبہ سندھ کے شہروں کراچی ، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکرمیں ہلکی بارش کی توقع ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہروں ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، کوہستان،شانگلہ،بونیر میں،سوات ، دیر، مالاکنڈ، مردان،صوابی، چارسدہ، پشاور ، کرم ،کوہاٹ، بنوں ، وز یرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، موسی خیل، بارکھان اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع  ہے، جبکہ کشمیر میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہمیشہ سے ہندوستان کے ساتھ امن کا خواہاں ہے، عمران خان