قومی اسمبلی کا اجلاس: مہمانوں کیلئے جاری کردہ وزیٹر گیلری پاس منسوخ

Feb 29, 2024 | 00:31:AM
قومی اسمبلی کا اجلاس: مہمانوں کیلئے جاری کردہ وزیٹر گیلری پاس منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں مہمانوں کیلئے جاری کردہ اپر وزیٹر گیلری کے پاس منسوخ کر دیے گئے۔

   ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق مہمانوں کیلئے اپر وزیٹر گیلری کے پاس سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر منسوخ کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب، دو نکاتی ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ نومنتخب معزز ممبران سے درخواست ہے کہ وہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ کارڈ اپنے ہمراہ لائیں۔

ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی ہال میں داخلے کیلئے قومی اسمبلی کی جانب سے اراکین کو جاری کردہ کارڈ ضروری ہے۔