اومی کرون کے وار تیز۔۔ امریکا۔برطانیہ اور یورپ میں تیزی سے پھیلنے لگا

Dec 29, 2021 | 09:32:AM
اومی کرون کے دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے لگا
کیپشن: اومی کرون فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے اومی کرون سے متعلق خبردار کردیا کورونا کے نئے ویریئنٹ سے لاحق خطرات بہت زیادہ ہیں۔

عالمی ادارہ صحت اومی کرون کورونا کی سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والی قسم ہے، ڈبلیو ایچ او اومی کرون، ڈیلٹا ویریئنٹ سے بھی زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، عالمی ادارہ صحت اومی کرون اپنے متاثرین کی تعداد 2 سے 3 دن میں دگنی کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کوروناسے مزید 6 افراد جاں بحق۔۔348 نئے مریض رپورٹ

 امریکا اور کئی یورپی ممالک میں کورونا کے ریکارڈ یومیہ کیسز کی تصدیق امریکا میں ایک روز میں ریکارڈ 5 لاکھ 12 ہزار553 کیس سامنے آگئے اس سے قبل آٹھ جنوری 2021 کو امریکا میں 2 لاکھ 94 ہزار15 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔کورونا متاثرین میں اومی کرون کے کیسز کی شرح 58.6 فیصد ہوگئی۔

امریکی ادارہ برائے انسداد امراض فرانس میں ایک روز میں تقریباً 1 لاکھ 80 ہزار کیسز کا ریکارڈ بن گیا ۔برطانیہ میں بھی چوبیس گھنٹےمیں ریکارڈ 1 لاکھ 29ہزار471 کیس رپورٹ پرتگال، اٹلی، یونان اور قبرص میں بھی ریکارڈ یومیہ کیسز کی تصدیق ترکی میں 12 اکتوبرکےبعد سب سےزیادہ 32ہزار176 کیس سامنے آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہد کپور کو زور دار تھپڑ پڑ گیا۔۔۔ جانئیے کیوں؟

ڈبلیو ایچ او  عالمی ادارہ کے مطابق نئے ویریئنٹ کے سبب ہیلتھ کیئرسسٹمز پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے،اومی کرون کی وبائی شدت جاننے کیلئے مزید معلومات درکار ہیں۔