بجلی کے بھاری بھرکم بل، تاجروں نے بھی احتجاج  کی دھمکی دیدی

Aug 29, 2023 | 15:28:PM
بجلی کے بھاری بھرکم بل، تاجروں نے بھی احتجاج  کی دھمکی دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن)بجلی کے بھاری بل بھیجے جانے کیخلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں،بجلی کی قیمتوں سے پریشان تاجروں نے بھی احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کی دھمکی دیدی۔ 

چیئرمین اولڈ سٹی تاجر اتحاد شیخ عالم نے حکومت سے اپنے شاہانہ اخراجات ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بل بے قابو ہوگئے ہیں، پچیس ہزار تنخواہ والا کس طرح گزارا کرے گا؟ 

پٹرول ہر 15 دن بعد مہنگا ہوجاتا ہے،حکمران صرف دعوے کرتے ہیں، ہم بند گلی میں جاچکے ہیں۔ حکومت اپنے شاہانہ اخراجات کم کرے ،تاجروں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرے۔

یہ بھی پڑھیں:  300یونٹ تک صارفین کا ڈیٹا اکٹھا،بجلی فری فراہم کی جائیگی؟

دوسری جانب  بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کیخلاف صوابی  کے علاقے توڈھیر کے عوام اور آل پارٹیز کے ممبران سڑکوں پرنکل پڑے،مظاہرین نے صوابی جھانگیرہ روڈ کو بلاک کر دیا،  مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہزاروں اور لاکھوں روپے کے بل سراسر زیادتی ہے،  حکومت نے بجلی اور ہر چیز مہنگی کر کے قیامت ڈھا دی ہے،بجلی کی پرانی قیمتوں کو بحال کیا جائے،شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے مزید امتحان میں نہ ڈالا جائے،مظاہرین نے بجلی بلوں کو نذر آتش کر دیا۔

 نواب شاہ میں بھی تاجربرادری کی اپیل پر بجلی کے بلوں میں اضافے اورمہنگائی کے خلاف ہڑتال کی گئی،شہر کی مرکزی تجارتی مارکیٹیں بند رہیں۔

 مسجدرو ڈ،سکرنڈ رو ڈ،لیاقت مارکیٹ،موبائل مارکیٹ،کپڑا مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹیں بھی بند،تاجربرادری کی جانب سے  آج بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کیخلاف احتجاج کیا جائے گا۔