لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی 

Apr 29, 2023 | 19:12:PM
لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی 
کیپشن: بارش کا منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ اسلام آباد میں شام یا رات کے دوران چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،خیبرپختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، شام یا رات کے دوران چترال، دیر، سوات، کالام ، سیدوشریف، ایبٹ آباد، میں تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،مانسہرہ، کوہستان، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ اور مردان میں تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،تاہم بہاولپور،رحیم یار خان،راجن پور،ڈیرہ غازی خان ،ملتان ، اوکاڑہ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ساہیوال،لاہور،سیالکوٹ، بہاولنگر ، راولپنڈی، ناروال ،گوجرانوالہ ، گجرات ،اٹک، جہلم ، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں۔
ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، کوئٹہ، قلات، خضدار، زیارت، بارکھان، چمن، پشین، نوشکی، نوکنڈی اور دالبندین میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، عمر کوٹ، بدین، ٹھٹھہ، کراچی، حیدرآباد ، خیر پور ، سکھر اور شہید بینظیر آباد میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
رپورٹ کے مطابق کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ