(ویب ڈیسک) 9 مئی واقعات، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور سرکاری تنصیبات پر حملے کے کیس میں ساڑھے 4 ماہ سے روپوش ملزم چودھری نذیر احمد کو حراست میں لے لیا گیا۔
راولپنڈی کے نیو ٹاؤن پولیس نے حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے کیس میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ 9 مئی واقعات میں ملوث ساڑھے 4 ماہ سے روپوش ملزم چودھری نذیر احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی مل گئی
چودھری نذیر کے گرفتار ہونے سے حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 75 ہو گئی ہے۔ زیر حراست ملزم چودھری نذیر احمد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مقدمے میں نامزد سابق صوبائی وزیر راجہ ارشد حفیظ تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔