حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا مقدمہ، ساڑھے 4 ماہ سے روپوش ملزم چودھری نذیر احمد گرفتار

Sep 28, 2023 | 23:16:PM
حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا مقدمہ، ساڑھے 4 ماہ سے روپوش ملزم چودھری نذیر احمد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) 9 مئی واقعات، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور سرکاری تنصیبات پر حملے کے کیس میں ساڑھے 4 ماہ سے روپوش ملزم چودھری نذیر احمد کو حراست میں لے لیا گیا۔

راولپنڈی کے نیو ٹاؤن پولیس نے حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے کیس میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ 9 مئی واقعات میں ملوث ساڑھے 4 ماہ سے روپوش ملزم چودھری نذیر احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی مل گئی

چودھری نذیر کے گرفتار ہونے سے حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 75 ہو گئی ہے۔ زیر حراست ملزم چودھری نذیر احمد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مقدمے میں نامزد سابق صوبائی وزیر راجہ ارشد حفیظ تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔