"آئی ٹی سیکٹر کیلئے کوئی باؤنڈری و سرحد نہیں ہوتی"،سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام 

Sep 28, 2023 | 17:36:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نےکہا کہ "آئی ٹی سیکٹر کیلئے کوئی باؤنڈری و سرحد نہیں ہوتی"۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر کہدہ بابر کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام  نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ لوگ آئی ٹی ایمپلائز ہیں جبکہ بے شمار فری لانسر ہیں، ہم ہر چیز درآمد کرتے ہیں کچھ بناتے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  شہریوں کا ڈیٹا نادرا کے پاس ہے، اکاونٹس کا ڈیٹا بینکوں کے پاس ہے،ڈیٹا کے فرانزک آڈٹ میں وزارت  آئی ٹی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر کا ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مدت میں توسیع نہ کرنے کا اعلان

حکام وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام روبینہ خالد نے کہا کہ پارلیمنٹرین کا ڈیٹا پبلک کرنا درست نہیں ہے،اگر کسی نے کچھ غلط کیا ہے تو اسے پبلک کرنا چاہیے، نیشنل سرٹ کے تحت فرانزک لیب بھی بنے گی۔