دبئی میں مفت روٹی صرف ایک ٹچ کی دوری پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اشیائے زندگی میں اضافے کے بعد دبئی میں غربأ کیلئے مفت روٹی کی فراہمی متعارف کروا دی گئی ۔
صحرا پر موجود یہ شہر جس کی عمارتیں آسمان سے باتیں کرتی ہیں اپنی تمام خوراک درآمد کرتا ہے۔ یوکرین پر روسی حملے کے بعدپورے خطے میں صارفین کی قیمتوں میـں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے بازاروں میں دس وینڈنگ مشینز نصب کی گئی ہیں جس میں ایک کمپیوٹر ٹچ سکرین موجود ہے جس کی مدد سے لوگ مختلف قسم کی روٹی جیسے کہ سینڈوچ بنانے کے لئے ڈبل روٹی، پیٹا بریڈ یا انڈین طرز کی روٹی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس مشین میں ایک کریڈٹ کارڈ ریڈر بھی ہے جو بل کی ادائیگی کیلئے نہیں بلکہ عطیات دینے کیلئے ہے۔
ضرور پڑھیں : عمران خان کے سازشی بیانیے کا بھانڈا پھوٹ گیا،آڈیو لیک
دبئی میں کارواش کاکام کرنے والے ایک نیپالی کا کہنا تھا کہ وہ دبئی میں روزگار کی تلاش میں آیا تھا اس کا آجر اسکو نقل وحمل اور رہنے کی سہولیات فراہم کرتا ہے مگر کھانے کے اخراجات اس کے اپنے ذمہ ہیں۔ ایک دوست نے بتایا کی یہاں مفت روٹی کی سہولت موجود ہے تو اس لئے یہاں آیا۔ دبئی حکومت کا کہنا ہے کہ اشیأ خورد و نوش کی قیمتوں میں جولائی میں 8.75 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بریڈ مشینزنصب کرنے کا قدم دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المخدوم کی جانب سے اٹھایا گیا۔ اقدام کا مقصد ضرورت مند خاندانوں تک پہنچنا تھا اس سے پہلے کہ وہ ہم تک پہنچ جاتے۔ فاونڈیشن کی ڈائریکٹرزینب جومہ التمیمی کا کہنا تھا کہ روٹی کے ضرورت مند افراد صرف ایک بٹن دبانے پر گرم اور مفت روٹی حاصل کر سکیں گے۔
یو اے ای کی آبادی قریباً دس ملین ہے جس میں 90 فیصد غیرملکی ہیں۔ مئی میں ڈیلیوری مین کی جانب سے اجرت میں اضافے کیلئے احتجاج کیا گیا تھا۔ جولائی میں حکومت نے دبئی میں رہنے والے خاندانوں کو 25000 درہم کی امداد دینے کا اعلان کیا۔ اس امدادی پروگرام میں دوسرے سے ممالک سے آنے والے لوگ شامل نہیں ہیں۔ یواین ورلڈ مائیگریشن رپورٹ کے مطابق عرب امارات انڈیا،بنگلہ دیش اور پاکستان سے آنے والے 8.7 ملین مہاجروں کو رہائش مہیا کرتا ہے۔