’’امریکا کا نام نہیں لینا‘‘عمران خان کی آڈیو لیک ہو گئی

Sep 28, 2022 | 12:48:PM
عمران خان کے سازشی بیانیے کا بھانڈا پھوٹ گیا،آڈیو لیک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سائفر کی سازشی کہانی،دوسروں پر تنقید کرنے والے عمران خان کی اپنی آڈیو لیک ہو گئی،امریکی سازش کے بیانیے کا بھانڈا پھوٹ گیا،سائفر کے معاملے پر عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی آڈیو سامنے آگئی ۔

اعظم خان سائفر کے معاملے پر عمران خان کو نئی ترکیبیں بتاتے رہے،عمران خان کا سائفر کے معاملے پر اعظم خان کو حکمت عملی بتاتے سنا جا سکتا ہے،اعظم خان نے معاملے کو اٹھانے اور نیا رنگ دینے کیلئے میٹنگ بلانے پر زور دیا۔اعظم خان میٹنگ کے منٹس اور انہیں اپنے طریقے سے ڈاکومنٹ کرنے کا پلان بتاتے رہے۔

صرف کھیلنا ہے،امریکا کا نام نہیں لینا :عمران خان

عمران خان نے کہا کہ اچھا اب ہم نے صرف کھیلنا ہے نام نہیں لینا امریکا کا ، بس صرف کھیلنا ہے اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی ، اعظم خان نے جواب دیا کہ سر! میں یہ سوچ رہا تھا کہ سائفر پر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں ،دیکھیں اگر آپ کو یاد ہے تو آخر میں ایمبیسڈر نے لکھا تھا کہ ڈیمارچ کریں ۔

عمران خان نے کہا کہ یہ یہاں سے اٹھی اور اس نے اٹھائی  ،بہر حال اس کو سازش بنا دیتے ہیں ،عمران خان نے پھر سوال اٹھایا کہ نہیں تو اس نے ہی لکھا ہے ایمبیسڈرنے؟ اعظم خان نے جواب دیا  کہ ہمارے پاس تو کاپی نہیں ہے ناں  یہ کس طرح انہوں نے نکال دیا؟ 

اعظم خان  بولے کہ  آپ نے کہا کہ انہوں نے اٹھایا ، ایک میٹنگ کریں، شاہ محمود قریشی اور فارن سیکرٹری کی ،محمود قریشی یہ کریں گے کہ وہ لیٹر پڑھ کر سنائیں گے  تو جو بھی پڑھ کر سنائیں گے  ناں  تو اس کو کاپی میں بدل دینگے ، وہ میں منٹس میں کر لوں گا کہ فارن سیکرٹری نے یہ چیز بنا دی ہے ۔

ضرور پڑھیں : ڈالر پر ڈار کا جادو چل گیا، مزید سستا

اعظم  خان  بولتے ہیں کہ بس اس کا یہ کام ہو گا مگر یہ کہ اس کا اینلیسسز ادھر ہی ہو گا ، پھر اینلسسز اپنی مرضی کے منٹس میں کر دینگے تاکہ منٹس آفس کے ریکارڈ میں ہوا، اینلسسز یہ ہو گا کہ یہ تھریٹ ہے ، ڈپلومیٹک لینگوئیج میں اسے تھریٹ کہتے ہیں،دیکھیں منٹس تو پھر میرے ہاتھ میں ہیں ناں  ، وہ اپنی مرضی سے منٹس ڈرافٹ کر لیں گے ۔

عمران خان نے سوال کیا کہ تو پھر کس کس کو بلائیں اس میں؟ شاہ محمود، آپ ، میں اور سہیل ۔اعظم خان نے جواب دیا کہ بس۔عمران خان نے جواب میں کہا کہ ٹھیک ہے کل ہی کرتے ہیں ۔