محمد بن سلمان کو وزیر اعظم بننے پر شہباز شریف،آرمی چیف کی مبارکباد

Sep 28, 2022 | 12:34:PM
شہزادہ محمدبن سلمان,شاہ سلمان ,24 نیوز, شہباز شریف ,آرمی چیف ,ڈی جی آئی ایس پی آر
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعوی عرب میں بڑی تبدیلی آگئی،ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کوسعودی عرب کاپہلے وزیراعظم مقرر کردیاگیا۔سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزنےشاہی فرمان جاری کردیا۔

شہزادہ محمدبن سلمان ولی عہد اورمنسٹرزکونسل کےسربراہ ہوں گے۔اس کے علاوہ شاہ سلمان نے کابینہ کی بھی تشکیل نو کردی ہے۔شاہی حکم نامے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان وزیر دفاع ہوں گے۔ محمد بن سلمان ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔شاہی حکم نامے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان وزیر دفاع ہوں گے۔ اس کے علاوہ شاہ سلمان نے کابینہ کی بھی تشکیل نو کردی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے محمد بن سلمان کو نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف  نے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو مبارکباد  پیش کی ہے،محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی گئی ،آرمی چیف کی شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع مقرر ہونے پرمبارکباد  دی ۔

آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، پاکستان سعودی عرب کے مسلم دنیا میں منفرد مقام کو تسلیم کرتا ہے ۔ پاکستان اسلامی دنیا میں اپنے منفرد مقام پر فخر کرتا ہے۔