وزیراعظم نے آڈیو لیکس معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

Sep 28, 2022 | 09:47:AM
وزیراعظم شہباز شریف نے آڈیو لیکس کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے آڈیو لیکس کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس شام 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا، جس میں عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی۔

اجلاس میں وزیراعظم ہاؤس سے لیک ہونے والی آڈیوز سمیت دیگر سلامتی کے امور پر مشاورت کی جائے گی جبکہ سیلاب اور ملکی معاملات پر بھی بات چیت ہوگی جبکہ عسکری قیادت امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:آڈیولیکس میں ہیرےجواہرات کا کوئی ذکر نہیں:وزیراعظم

دوسری جانب وزیراعظم شہباز کا گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں ناکردہ گناہوں کی سزامل رہی ہے، آڈیولیکس انتہائی حساس معاملہ ہے، آڈیولیکس پر اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آڈیولیکس ریاست پاکستان کی عزت کا معاملہ ہے، اس طرح کا سیکیورٹی بریچ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، مریم نواز نے کسی کی سفارش یا فیور کا نہیں کہا، مریم نواز کے داماد کی شوگر ملز کی آدھی مشینری پی ٹی آئی دور میں بھارت سے منگوائی گئی، میری آڈیو میں کوئی ہیرے جواہرات کی بات سنی ؟ ہیرے جواہرات کی پیشکش کی آڈیو بھی آپ نے سن رکھی ہے، اگر میں نے کوئی غلطی کی تو ہاتھ جوڑ کر قوم کے سامنے معافی مانگوں گا۔

 وزیراعظم نے اپنے دورہ لندن و امریکا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ہونے والی ملاقاتوں کا احوال بھی بتایا، شہباز شریف نے کہا کہ عالمی رہنماوں کے ساتھ حوصلہ افزا ملاقاتیں ہوئیں، چین اور روس کے صدور کے ساتھ بھی ملاقاتیں ہوئیں۔