آڈیولیکس میں ہیرےجواہرات کا کوئی ذکر نہیں:وزیراعظم

Sep 27, 2022 | 17:57:PM
شہباز شریف ,آڈیولیکس , اعلیٰ سطح, تحقیقاتی کمیٹی
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں ناکردہ گناہوں کی سزامل رہی ہے،آڈیولیکس انتہائی حساس معاملہ ہے،آڈیولیکس پر اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کااعلان کرتے ہیں۔

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے شہباز شریف  نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آنے والے سیلاب میں پاکستان کاکوئی کردار نہیں ،شنگھائی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر سیلاب متاثرین کی ترجمانی کی ۔
جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کشمیراور فلسطین پر پاکستان کوبھر پور موقف پیش کیا،حالیہ دوروں سے پاکستان کوتنہائی سے نکالنے کاموقع ملا۔

دورہ نیویارک میں وزیرخارجہ بلاول بھٹوکی بھر پور معاونت شامل رہی ،بدقسمتی سے گزشتہ دور میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کاحلیہ بگاڑ دیاگیا،سابقہ دور میں دوست ملکوں کے ساتھ تعلقات کوخراب کیاگیا،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آڈیولیکس ریاست پاکستان کی عزت کامعاملہ ہے،اس طرح کاسکیورٹی بریچ بہت بڑاسوالیہ نشان ہے،مریم نواز نے کسی کی سفارش یافیور کانہیں کہا،مریم نواز کے داماد کی شوگر ملز کی آدھی مشینری پی ٹی آئی دور میں بھارت سے منگوائی گئی
میری آڈیومیں کوئی ہیرے جواہرات کی بات سنی ؟وزیراعظم کاسوال،ہیرے جواہرات کی پیشکش کی آڈیوبھی آپ نے سن رکھی ہے،اگر میں نے کوئی غلطی کی توہاتھ جوڑ کر قوم کے سامنے معافی مانگوں گا۔

وزیراعظم نے اپنے دورہ لندن و امریکا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ہونے والی ملاقاتوں کا احوال بھی بتایا،شہباز شریف نے کہا کہ عالمی رہنماوں کے ساتھ حوصلہ افزا ملاقاتیں ہوئیں، چین اور روس کے صدور کے ساتھ بھی ملاقاتیں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب نے وہ تباہی مچائی جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، سیلاب کے باعث 1600 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ انہوں نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر، فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا بھرپور مؤقف پیش کیا، اسلاموفوبیا کے بارے میں پاکستان کا بھرپور مؤقف پیش کیا، بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ جو ناروا سلوک ہو رہا ہے اس کی مذمت کی۔