ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کو نیدر لینڈز نے87 رنز سے شکست دیدی

Oct 28, 2023 | 15:21:PM
ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کو نیدر لینڈز نے87 رنز سے شکست دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کے 28ویں میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 87 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری بڑی فتح حاصل کر لی۔

بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ون ڈے ورلڈ کپ کے 28 ویں میچ میں ہالینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،نیدر لینڈز کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، وکرم جیت سنگھ 3 جبکہ میکس او ڈاؤڈ بغیر کوئی سکور بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔

تیسری وکٹ کی شراکت کیلئے ویزلی بیریسی اور کولن ایکرمین نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 59 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم بیریسی 41 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوگئے جبکہ کولن ایکرمین 15 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

نیدر لینڈز کے کپتان سکاٹ ایڈورڈز 68 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں باس ڈی لیڈ نے 17 اور سائبرینڈ اینجلبرچٹ نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام اور مہدی حسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شکیب الحسن کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں نیدرلینڈز کی قیادت سکاٹ ایڈورڈز کر رہے ہیں جبکہ شکیب الحسن بنگلا دیش کو لیڈ کر رہے ہیں۔

رواں ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں پانچ، پانچ میچ کھیل کر ایک، ایک میں ہی کامیابی حاصل کر سکی ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر بنگلہ دیش آٹھویں اور نیدر لینڈز دسویں (آخری) نمبر پر ہے۔