چیلنجز کے باوجود ہماری توجہ پاک فوج کی روایتی صلاحیتوں کو بڑھانے پر ہے۔۔آرمی چیف

Oct 28, 2021 | 00:55:AM
جنرل قمر جاوید باجوہ،آرمی چیف،دورہ
کیپشن: جنرل قمر جا وید باجوہ،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہےکہ پاک فوج پاکستان کے دفاع اور سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز ملتان کا دورہ کیا، سدرن کمانڈ آمد پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کوٹ عبدالحکیم میں اسٹرائیک کور کی تربیتی مشقوں کا مشاہدہ کیا اور مشقوں کے شرکا سے گفتگو کی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مشقیں جنگی صلاحیت کو بڑھانےکے لیے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارتی ہیں، پاک فوج بہترین، تربیت یافتہ اور آزمودہ فوج ہے،فوج پاکستان کے دفاع اور سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ چیلنجز کے باوجود ہماری توجہ پاک فوج کی روایتی صلاحیتوں کو بڑھانے پر ہے ،ائیر ڈیفنس، سائبر اور میکانائزیشن کی صلاحیتوں میں اضافہ ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تربیت یافتہ اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس فوج ہی ملکی خود مختاری اور سالمیت کی حفاظت کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوئی گیس ککنکشنز پر پابندی ۔۔نئے 27 لاکھ صارفین کو کنکشن نہیں مل سکے گا