بھارت: 17 روز سے سرنگ میں پھنسے تمام 41 مزدوروں کو کامیابی سے نکال لیا گیا

Nov 28, 2023 | 22:01:PM
بھارت: 17 روز سے سرنگ میں پھنسے تمام 41 مزدوروں کو کامیابی سے نکال لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اتراکھنڈ کی سرنگ میں پھنسے تمام 41 مزدوروں کو 17 روز بعدکامیابی سے نکال لیا گیا۔

خیال رہے کہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں 17 روز قبل لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے زیر تعمیر سرنگ گرنےکا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے 41 مزدور سرنگ میں پھنس گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریسکیو  اہلکاروں نے کئی روز سے جاری مشکل ترین  ریسکیو آپریشن کے بعد تمام مزدوروں کو نکال لیا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سرنگ سے نکالے گئے تمام افراد محفوظ اور صحت مند ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق 4.5 کلومیٹر طویل سرنگ دھنسنے سے مزدور پھنس کر رہ گئے تھے، سرنگ میں پھنسے مزدورں تک پائپ کے ذریعے پانی،کھانا اور ادویات پہنچائی جا رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

ریسکیو آپریشن کے دوران  کیمرے کے ذریعے مزدوروں کا معائنہ بھی کیا جاتا رہا، کیمرے میں واکی ٹاکی بھی لگایا گیا  جس کی مدد سے مزدوروں کو کیمرے کے سامنے آنے کا کہا گیا اور مزدوروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں جلد باہر نکالنے کی تسلی دی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق چونکہ ریاست اتراکھنڈ میں بہت سی عبادت گاہیں ایسی ہیں جہاں زائرین کا رش لگا رہتا ہے، اسی وجہ سے زائرین کی سہولت کے لیے حکومت کی جانب سے سرنگ سے سڑک نکالنے کا پروجیکٹ شروع کیا گیا تھا۔