بیوی نمر ون فلم میں سلمان کی بجائے کسے ہیرو بنایا جانا تھا؟

بالی ووڈ سپر ہٹ فلم بیوی نمبر ون کو 25 سال مکمل

May 28, 2024 | 22:01:PM
بیوی نمر ون فلم میں سلمان کی بجائے کسے ہیرو بنایا جانا تھا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)90 کی دہائی میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی بھارتی فلم بیوی نمبرون کو  25 سال مکمل  ہو گئے ،فلم کے ہدایت کار ڈیوڈ دھون کا کہنا ہے کہ سلمان خان  ہیرو کیلئے پہلی چوائس نہیں بلکہ گویندا کے انکار پر سلمان خان کو فلم آفر کی گئی ۔

فلم میں انیل کپور، سلمان خان، کرشمہ کپور، تبو اور سشمیتا سین مرکزی کردار میں ہیں،فلم میں امیتابھ بچن اور سیف علی خان بھی نظر آتے ہیں، فلم 28 مئی 1999ء کو ہندوستان میں ریلیز ہوئی تھی اور یہ فلم 1999ء کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بولی وڈ فلم ثابت ہوئی،تاہم انکشاف کے مطابق فلم کے کچھ  کردار ابتدائی طور پر اس فلم کا حصہ نہیں تھے لیکن بعد  قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہوئی اور انہیں کو یہ کردار دوسر ی فوقیت سمجھ کر دے دی گئی اور خوش قسمتی سے یہ سپر ہٹ بنی۔ 

گووندا نے انکار کیوں کیا؟ 

 رپورٹ کے مطابق گووندا  اور  کرشمہ کے ساتھ ان کی جوڑی اس وقت بے حد مقبول تھی تاہم گووندا سشمیتا کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے تھے، گووندا کے اصرار کے باوجود فلم میکرز نے سشمیتا کو ہٹانے سے انکار کر دیا،گووندا نے پروڈیوسر واشو بھگنانی کو دستخط کی رقم واپس کرتے ہوئے کہا کہ اس نے دو ایسی ہی فلمیں کی ہیں،جہاں وہ2 خواتین کو دھوکہ دے رہے ہیں اور اس کردار کو دہرانا نہیں چاہتے۔

سلمان خان کی انٹری کیسے ہوئی؟

سلمان خان اگرچہ پروڈیوسرز کی پہلی پسند نہیں تھے، لیکن وہ اس فلم کا حصہ بنے ،  اس نے بہت اچھے طریقے کے ساتھ اور بغیر کسی رکاوٹ کے ایک ایسے شادی شدہ آدمی کا کردار ادا کیاجس کے بچے تھے ، ان کی مزاحیہ ٹائمنگ اور  فلم ڈانس   کو شائقین نے بے حد پسند کیا،سلمان اور سشمیتا کے ڈانس موو کی بدولت  "سونا سونا،" "جنگل ہے آدھی رات ہے" اور "چوناری چوناری"  گانے ابھی تک ہٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک بھی آن لائن ہیکنگ کا شکار