ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کرنے والی پاک فوج کو سلام: مریم نواز

May 28, 2023 | 21:03:PM
ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کرنے والی پاک فوج کو سلام: مریم نواز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کرنے والی پاک فوج کو سلام ہے۔

لاہور میں یوم تکبیر کی سلور جوبلی پر مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو 25واں یوم تکبیر بہت بہت مبارک ہو، ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کرنے والی پاک فوج کو سلام، ایٹمی پروگرام کے معماروں نوازشریف اور شہید بھٹو کو سلام، نوازشریف نے دنیا کے دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے، نواز شریف نے ادھورے ادوار میں بھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا،  نوازشریف کےترقیاتی منصوبےنکال دوتوصرف کھنڈرات بچتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ایم پی اے خیبرپختونخوا اسمبلی آغا گنڈا پورنے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں

انہوں نےمزید کہا کہ مشرق سے مغرب تک اور خیبر سے کراچی تک دیکھ لو صرف نواز کے منصوبے ہی نظر آئیں گے، موٹر ویز ،اورنج لائن ٹرین ،میٹرو ٹرین ،چودہ ہزار میگا واٹ کے منصوبے ،فور جی منصوبے ،صحت کارڈ ،بندر گاہوں اور ائیر پورٹس سمیت چاغی کا پہاڑ دیکھو تو صرف نواز شریف کا خیال آتا ہے، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کو دیکھیں تو ایک ہی نام آتا ہے وہ ہے نواز شریف تو کیوں نا کہیں نواز شریف زندہ باد، ہر طرف نواز شریف کی ترقی کے مناظر آئیں گے، اس کو کہتے ہیں لیڈرشپ،اس کو کہتے ہیں دھرتی کا بیٹا۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے پارٹی کو درپیش مشکلات کے بارے میں کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ پتھر کے دور میں چلے جاؤ  گے پابندیاں لگ جائیں گی، نواز شریف کو کوئی مدت پوری نہیں کرنے دی گئی، نواز شریف نے پوری دنیا کے دباؤ کے باوجود پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، نواز شریف نے امریکا اور دنیا کادباؤبرداشت کیا، انتقام برداشت کرنے کے بعد نواز شریف کی جماعت اسکے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قانون کے عمل درآمد کے بعد زمان پارک کے رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی

انہوں نے ناقدین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک بنانے والے کو سب یاد رکھتے ہیں، ملک جلانے والے کو کوئی یاد نہیں رکھتا، لیڈر قوم کے سامنے ڈھال بن کر کھڑا ہوتا ہے، 1998 میں بزدل لیڈر ہوتا تو کوڑے والی بالٹی ڈال کر چھپ جاتا، سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے بھی نوازشریف کی بہادری کا اعتراف کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا امریکی سازش اور ڈونلڈ لو آگیا حقیقی آزادی مکوں کے نشان والی عمران خان نے خود اپنے منہ پر ہی دے ماری، گیڈر پر مشکل آئی تو امریکی سینیٹرز کے پاؤں پڑگیا، اپنے اوپر امتحان آیا تو امریکی سینیٹر کو کہتا میرے حق میں بیان دو تاکہ پاکستان پر پریشر آئے، پٹرول بم اور ماچس پکڑانے والا قوم کا خیرخواہ ہوسکتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں: اعجاز الحق کی تحریک انصاف میں شمولیت اور پارٹی انضمام کا معاملہ،حقائق سامنے آگئے 

9 مئی کے واقعات سے متعلق انہوں نےکہا کہ 9 مئی 2023کو ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا وہ مناظر دیکھے جو دہشت گرد ممالک میں دیکھے جاتے ہیں، وہ توپیں اور طیاروں کے دشمن کو مار گرا اسے پانی میں پھینکا اور آگ لگا دی سوچوں کوئی پاکستانی ایسا کر سکتا ہے، کون سے پاکستان اور تصویر کو زندہ رکھنا ہے؟ 9 مئی یا 28 مئی میں سے ایک کو  زندہ رکھنا ہوگا، فتنے کا نام لینا توہین سمجھتی ہوں دہشت گردی کرو گے تو مقدمہ بھی دہشت گردی کے ہی بنیں گے، اگرتم دہشت گردی کرو گے تو کیا تمہیں پھولوں کے ہار  پہنائیں، جلاؤ گھیراؤ کرنے والے بچے جیل میں ہیں اور عمران کے بچے مزے میں ہیں۔