وزیراعلیٰ پنجاب کا وکلاءبرادری کیلئے بڑا اعلان

May 28, 2023 | 15:02:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ وکلاء برادری کے لئے قائم ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا،جلد ہی ہسپتال کا خود دورہ کروں گا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا انتظار حسین کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی ہے،وفد نے وکلاء برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا،محسن نقوی نے وکلاء برادری کو مسائل ترجیحی بنیادں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایوان عدل کے باہر پارکنگ کے باعث ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے پارکنگ پلازہ تعمیرکرنے کا جائزہ لیں گے-ڈپٹی کمشنر کو پارکنگ پلازہ کے لئے اراضی کی نشاندہی کی ہدایت  کردی گئی ۔

ضرور پڑھیں :جہانگیر ترین کے لاہور میں مستقل ڈیرے , پی ٹی آئی کے منحرف اراکین سے رابطے
وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ وکلاء برادری کے لئے جو کچھ کر سکے کریں گے ،میرے دروازے آپ کے لئے کھلے ہیں،وفد میں سینئر نائب صدر آصف امین گورایہ، نائب صدر ندیم انجم خان، نائب صدر ماڈل ٹاؤن کورٹس ہادی حسین بھٹی، نائب صدر کینٹ کورٹس فرخ احمد خان، سیکرٹری جنرل ملک کفیل کھوکھر، سیکرٹری عمر وقاص وڑائچ اور دیگر شامل تھے،صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری قانون، سی سی پی او لاہور اور ڈپٹی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھے۔