شامکے بھٹیاں بی ایچ یو پائلٹ پراجیکٹ 8 دن میں مکمل،وزیراعلیٰ معائنے کیلئے پہنچ گئیں

وزیراعلٰی مریم نواز نے ہر ہسپتال میں ہروقت ڈاکٹر اور سٹاف کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی

Mar 28, 2024 | 11:25:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف شامکے بھٹیاں پہنچ گئیں۔وزیراعلیٰ نے آٹھ دن میں اپ گریڈ ہونے والے بنیادی مرکزصحت شامکے بھٹیاں کے پائلٹ پراجیکٹ کا دورہ کیا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آٹھ دن میں شامکے بھٹیاں بی ایچ یوکی اپ گرڈیشن کا پائلٹ پراجیکٹ مکمل ہونے پر معائنے کیلئے پہنچ گئیں ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپ گریڈیشن کے بعد بی ایچ یو کے ہر شعبے کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نےفرنٹ ڈیسک،ویٹنگ روم ،وارڈ ، نرسنگ کاؤنٹر ،ڈاکٹر آفس ،سٹورکا جائزہ لیا ۔
وزیر اعلیٰ کو مریض کی رجسٹریشن کے آن لائن سسٹم کے بارے میں بتایا گیا،وزیر اعلیٰ نےڈاکٹر ، سٹاف ،مریضوں سے بات چیت کی،صورتحال بارے پوچھا،مریم نواز نے ہسپتال کے عقب میں رہائش گاہوں کا بھی معائنہ کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بوسیدہ رہائش گاہوں کو بھی اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کردی ۔مریم نواز نے کہا ہے کہ ہیلتھ سیکٹر میں بہتری اوراصلاحات اولین ترجیح ہے،وزیراعلٰی نے ہر ہسپتال میں ہروقت ڈاکٹر اور سٹاف کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر، پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق ،چیف سیکرٹری ،سیکرٹریز اطلاعات ، سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر حکام بھی دورہ کے موقع پر موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ کا صبح سویرے لاہور رنگ روڈسدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ

دوسری جانب وزیر اعلیٰ نے صبح سویرے لاہور رنگ روڈسدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ کیا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایس ایل تھری پراجیکٹ کی جلد تکمیل کاحکم دیدیا۔مریم نواز نے رنگ روڈ ایس ایل فور کی تعمیر کیلئےضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ایس ایل 4 مراکہ سے شرق پور انٹر چینج ایم تھری بنایا جائے گا،مریم نواز نے اڈہ پلاٹ سے مراکہ ملتان روڈتک رنگ روڈ کا دورہ بھی کیا۔
وزیراعلیٰ نے ملتان روڈ لاہور رنگ روڈ انٹر چینج پر پودے لگانے کی ہدایت کی ہے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ رنگ روڈ سدرن لوپ تھری سے عوام کو آمد و رفت میں آسانی ہو گی،وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب سے آنے والی ٹریفک شہر سے گزرے بغیر منزل پر پہنچ سکے گی،لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی دونوں اطراف 8,8کلومیٹر طویل ہیں۔